پنجاب میں نمونیہ سے مزید 13 بچے زندگی ہار گئے

شدید سردی کے باعث پنجاب میں نمونیہ کا مرض بے قابو ہوتا اور اس کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے اعداد وشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ سے مزید 13 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں ان میں سے ایک بچے کی موت لاہور میں ہوئی ہے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 122 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 280 کیسز صوبائی دارالحکومت لاہور سے سامنے آئے ہیں محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سال کے ابتدائی 25 دن میں صوبے بھر میں نمونیہ کے 12719 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 233 اموات ہوئی ہیں۔