حکومت نے سپلیمنٹری گرانٹس پر پابندی عائد کردی

آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے نگراں حکومت سپلیمنٹری گرانٹس جاری نہیں کرے گی دستاویز کے مطابق سپلیمنٹری گرانٹس دینے کا اختیار اب نئی منتخب حکومت کو ہوگا، تمام وزارتوں اور محکموں کو اپنے مقررہ بجٹ تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے نگراں حکومت وزارتوں، محکموں کو صرف مختص رقم ہی جاری کرے گی یہ پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوئی تھی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگاآئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری دی تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رقم موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی، آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے بل ازیں، ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط گزشتہ روز 15 جنوری کو ملنی تھی تاہم مارٹن لوتھرکنگ جونیئر کی سالگرہ پر امریکا میں چھٹی کے باعث ایک دن کی تاخیر ہوئی۔