131

قسطوں پر سرکاری موبائل فون کیسے حاصل کریں؟

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے ’اسمارٹ فون فار آل‘ منصوبے کا اعلان کیا تھا، یہ اقدام شہریوں کو افراط زر کی وجہ سے درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کے طور پر سامنے آیا تھا۔ اب شہری خاطر خواہ پیشگی ادائیگی کے بغیر اسمارٹ فونز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں توقع ہے کہ اسمارٹ فون کی قسطوں کے آئندہ اجراء سے پاکستان میں تمام شہریوں کو اسمارٹ فونز سے لیس کیا جائے گا، جس کا وسیع تر مقصد معیشت کو متحرک کرنا اور ای کامرس کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ سرکاری طور پر موبائیل حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کچھ یوں ہے : جی ایس ایم اے اسمارٹ فون فار آل اسکیم اس منصوبے کے تحت افراد کو آسان اقساط پر 10 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک کے اسمارٹ فونز خریدنے کا اختیار دیا گیا ہے، جس کی ادائی کا دورانیہ 3 سے 12 ماہ ہے اہلیت شناختی کارڈ رکھنے والے شہری، بشمول طلبا، پیشہ ور افراد اور کم آمدنی والے شہری اس اسکیم میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے سود سے پاک اقساط مجوزہ منصوبے کے تحت پاکستانی شہری کم از کم 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرکے بلا سود اقساط پر اسمارٹ فونز حاصل کرسکتے ہیں 190ملین موبائل فونز کے استعمال کے ساتھ پاکستان عالمی سطح پر 7ویں سب سے بڑی موبائل فون مارکیٹ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ’اسمارٹ فون فار آل‘ منصوبے کا مقصد ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اسمارٹ فونز شہریوں کی متنوع رینج کے لیے زیادہ قابل رسائی ہوں موبائیل فونز کے حصول کے لیے مزید اپ ڈیٹس اور آن لائن ایپلی کیشنز کے لیے شہریوں کو وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے مستفید ہونے کا کہا گیا ہے وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق یہ اقدام نہ صرف افراد کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹتا ہے بلکہ ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کے وسیع تر مقصد سے بھی ہم آہنگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

قسطوں پر سرکاری موبائل فون کیسے حاصل کریں؟“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں