تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 2023 میں ملک سے 618 میٹرک ٹن منشیات اور اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز ضبط کیے گئےگزشتہ سال اے این ایف ملک سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحرک رہی، گزشتہ سال 2023 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے 1929 آپریشنز کیے رپورٹ کے مطابق آپریشنز میں 618 میٹرک ٹن منشیات، اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز ضبط کیےگئے، کریک ڈاؤن میں 1860 اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں 64 غیر ملکی بھی شامل ہیں 2023 میں اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر انسداد منشیات کی 341 کوششوں کو ناکام بنایا، ایئرپورٹ پر کارروائیوں میں 790.422 کلوگرام منشیات ضبط اور 405 اسمگلرز گرفتار کیے اےاین ایف نے نہ صرف اندرون ملک، بیرون ملک بھی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائیں، کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران اسمگلنگ کی 14 کوششوں کو ناکام بنایا جبکہ بندرگاہ پر مختلف کاروائیوں میں 235 پارسلز پکڑے گئے۔