114

بھارت میں بی ایچ یو کی طالبہ گینگ ریپ کا شکار، ملزمان گرفتار

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر طالبہ کو برہنہ کرکے ویڈیو بھی بنائی، واقعے کے بعد کئی دنوں سے یونیورسٹی میں طلباء کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری تھا پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے 60 دنوں کے بعد تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان میں کنال پانڈے، سگچھم پٹیل اور آنند عرف ابھیشیک شامل ہیں، تینوں ملزمان سیاسی اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔ جن کا تعلق مودی کی جماعت بی جے پی سے ہے درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالبہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میں رات کو ڈیڑھ بجے کے قریب کسی کام سے اپنے دوست کے ساتھ ہاسٹل سے نکلی، تھوڑی ہی دور پہنچے تھے کہ پیچھے سے ایک موٹر سائیکل آکر رکی اس پر تین افراد سوار تھے ملزمان موٹر سائیکل سے اتر گئے اور مجھے تھوڑا فاصلے پر اسلحے کے زور پر ایک درخت کے نیچے لے گئے، انہوں نے مجھے برہنہ کرکے تصاویر بنائیں اور زیادتی کا نشانہ بھی بنایا بھارت میں 13 سالہ بچی کا گینگ ریپ سوشل میڈیا سائٹس پر مذکورہ واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے، ساتھ ہی ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ تینوں کو سخت سیکورٹی میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔جس کے بعد 14دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں