اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 50 روپے سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تفصیلات کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں سال کے آخری ماہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا رجحان رہا، تاہم مجموعی طور پر 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد مہنگا ہوا اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر 2022 کو انٹربینک میں ڈالر226.43 روپے تھا، 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی مزید پڑھیں : سال 2023 مالی طور پر کیسا رہا؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری خیال رہے کہ سال 2023 کے آخری کاروباری روز میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کمی آئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.86 روپے پر بند ہوا۔
