پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں لاڑکانہ، شہدادکوٹ اور لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں لاہور کے حلقہ این اے 127 پر ان کے نامینیشن فارم پر اعتراض دائر کر دیا گیا ہے اعتراض پر مبنی یہ درخواست ایک شہری کی جانب سے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جمع کرائی گئی ہے جس میں بلاول بھٹو پر الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے اعتراض میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کےمطابق ایک شخص، ایک وقت میں ایک ہی جماعت کا رکن ہو سکتا ہے اور بلاول نے کاغذات نامزدگی میں پی پی پی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہرکی ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی پی پی پارلیمنٹیرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں شہری نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین جب کہ آصف زرداری پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں۔ پی پی کا پی پی کا انتخابی نشان تلوار اور پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے لاہور سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ہو گی۔