2023 پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے منافع بخش سال ثابت ہوا

دنیا بھر سے فضائی سفر کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا عمل منافع بخش ثابت ہوا اور کراچی ایریا کنٹرول نے ڈھائی لاکھ سے زائد اوور فلائنگ کرنے والے جہازوں کی رہنمائی کی فضاؤں میں طیاروں کی رہنمائی کرنے اور بہ حفاظت منزل تک پہنچانے میں ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ سال 2023 میں کراچی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ڈھائی لاکھ سے زائد اوور فلائنگ کرنے والے جہازوں کی رہنمائی کی جس کی مد میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 200 ملین ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا کورونا وبا کے باعث کراچی کی فضائی حدود میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 700 سے زائد یومیہ پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایاٹا کی جانب سے ایئر لائن انڈسٹری سے متعلق اپنی رپورٹ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق عالمی سطح پر ایئر لائن انڈسٹری نے 2023 میں 23 ارب ڈالر سے زائد کا خالص منافع کمایا ایاٹا کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران ایئر لائن انڈسٹری کے خالص منافع میں 2.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ سال 2024 میں ایئر لائن انڈسٹری کا خالص منافع 25 ارب ڈالر تجاوز کر جانے کی توقع ہے۔