جب ہم مچھلی خریدنے بازار جاتے ہیں تو دکاندار پر پورا بھروسہ کرکے رقم کی ادائیگی بھی کردیتے ہیں، یہ جانے بغیر کہ اس نے تازہ مچھلی دی ہے یا بے وقوف بن کر آگئے اصل بات یہ ہے کہ کیسے علم ہوگا کہ وہ مچھلی کھانے کے لیے بہترین اور تازہ ہے؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کنزیومر سالیڈیرٹی سسٹم کے صدر محسن بھٹی نے ناظرین کو مچھلی خریدنے کے گُر سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ مچھلی خریدنے جائیں تو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا ہے اگر مچھلی کی آنکھوں میں چمک نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ تازی ہے کیونکہ جیسے جیسے مچھلی پرانی ہوتی جائے گی اس کی آنکھوں کی چمک ماند پڑتی رہے گی اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ مچھلی کو ہاتھ میں اٹھا کر اس کا درمیانہ حصہ ایک ہاتھ کے انگوٹھے سے زور سے دبائیں، اگر اس کا گوشت اپنی جگہ واپس آجائے تو ٹھیک ورنہ سمجھ جائیں کہ وہ مچھلی خراب ہوچکی ہےانہوں نے بتایا کہ مچھلی کے گلپھڑے گہرے لال رنگ کے ہونے چاہیئں، اگر گلپھڑوں کا رنگ خون کی طرح سرخ کے بجائے میرون یا کالا ہونے لگے تو جان لیں کہ یہ مچھلی کھانے کے لائق نہیں۔