125

آنیوالے دنوں میں اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا ریلیف دے کر عوام کے کاندھوں سے مہنگائی کے بوجھ کو کم کردیا ہے آنیوالے دنوں میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان ہے، نگراں حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل میں 55.17 روپے کمی کی ستمبر میں پٹرول331 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت329روپے18پیسےتھی اور 16 دسمبر کو پٹرول 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے کی واضح کمی دیکھی گئی گذشتہ روز نگراں وزیراعظم کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جس کا رات بارہ بجے سے اطلاق ہوگیا پٹرول کی قیمت میں چودہ روپے کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے تیرہ روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے انتیس پیسے کمی اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے چودہ پیسے کمی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں