شہید جان محمد مہر قتل کیس میں نامزد دو ملزمان کی عبوری ضمانت منظور ہوگی.

سکھر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقتول صحافی جان محمد مھر قتل میں نامزد دو سہولت کاروں کی ضمانت منظور کر لی. گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شہید جان محمد مھر قتل کی سماعت ہوئی. وکلاء کے دلائل کے بعد معزز عدالت نے قتل کیس میں نامزد دو سہولتکاروں
بخشل مہر اور اس کے بیٹے بابر مہر کی پچاس پچاس ہزار روپے کی عیوض عبوری ضمانت منظور کر لی، عدالت نے آگلے 4 جنوری 2024 کو پیشی تک ملتوی کردی اور یاد رہے کہ 13 اگست کی شب تھانہ سی سیکشن کی حدود مکی مسجد کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جان محمد مہر کو شہید کیا گیا تھا،پولیس نے کیس میں 7 مرکزی سمیت 16 ملزمان نامزد کیا تھا،جس میں سے مرکزی ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ہیں.