تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سردیوں میں ایل پی جی بحران کاخدشہ ہے، ایل پی جی لانے والے 2 جہازسری لنکا جا چکے ہیں، پاکستان آنے والے ان جہازوں میں 21ہزار ٹن ایل پی جی تھی عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ٹن ایل پی جی ماہانہ ضرورت ہے، حکومت فوری گیس قلت دورکرنے کے لیے اقدامات کرے چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن نےمزید کہا کہ ایل پی جی کی قلت سےقیمتوں میں اضافےکابھی امکان ہے، حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو ایل پی جی کیلئے اچھی پالیسی دے۔