ایک سال کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 24 ہزار آپریشنز ، 550 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کےمکمل خاتمے کیلئے مسلسل سرگرم ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کو مؤثر اور جامع کامیابیاں مل رہی ہیں فوج نے جامع منصوبہ بندی سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن مرحلےکاآغازکیا ، پاک فوج کا مرکزی ہدف ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسےدیگر دہشت گرد گروہ ہیں، یہ گروہ افغانستان کی سرزمین سےمکمل مددکیساتھ پاکستان پرحملہ آور ہوتے ہیں پاکستان آرمی کی ملک بھرمیں موثرکارروائیوں سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، دہشت گردوں کی مایوسی کا اندازہ رواں سال کے اعدادوشمار سے لگایا جاسکتا ہے سیکیورٹی فورسز نے ایک سال کے دوران 24 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، جس میں 550 سے زائد دہشت گردجہنم واصل ہوئے سال 2023 میں ہلاک کیے دہشت گردوں کی تعداد پچھلے 6 سال میں سب سے زیادہ ہے ، صرف2022میں400کےقریب دہشت گردسیکیورٹی فورسزکےہاتھوں مارے گئے پاک فوج نے افغانستان کے آلہ کاردہشت گرد گروہوں کے گردگھیراتنگ کردیا ہے، پاک فوج کی جانب سےدہشت گردی کےہرحملےکادندان شکن جواب دیا جائے گا۔