دبئی میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے یوں گرین شرٹس کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف ملا ہے پاکستان نے بھارت کی ابتدائی دو وکٹیں جلد حاصل کر لی تھیں تاہم اس کے بعد بلیو شرٹس بیٹنگ سنبھل گئی۔ بھارت کی پہلی وکٹ 39 اور 46 کے مجموعی اسکور پر گری، جس کے بعد اوپنر آدرش سنگھ اور کپتان ادے شرن کے درمیان 93 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی بھارت کی جانب سے آدرش سنگھ، ادے شرن اور سچن دھاس نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے بالترتیب 62، 60 اور 58 رنز اسکور کیے پاکستان کی جانب سے بولنگ میں محمد ذیشان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر حسان، عبید شاہ نے دو، دو جب کہ عرفات منہاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔