گریڈ 17 سے 21 کے افسران کے لیے مفت یونٹس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اب ان افسران کو مفت یونٹس کے بجائے رقم ملے گی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگیا ہے، فیصلے کا اطلاق ڈسکوز، جنکوز، واپڈا، این ٹی ڈی سی ملازمین پر لاگو ہوگا گریڈ 17 کے افسران کو مفت بجلی کے بجائے ماہانہ 15 ہزار 858 روپے ملیں گے، جبکہ گریڈ 18 کے افسران کو 21 ہزار 996 روپے، گریڈ 18 کے افسران کو 37 ہزار 597 روپے دیے جائیں گے اسی طرح گریڈ 20 کے افسران کو 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46 ہزار 992 روپے دیے جائیں گے، گریڈ 21 کے آفیسرز کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کے بجائے 55 ہزار 536 روپے ملیں گے بجلی پیداواری کمپنی گریڈ 17 کے افسران کو ماہانہ 24 ہزار 570 روپے فراہم کرے گی، گریڈ 18 کے افسران کو 700 مفت یونٹس کے بجائے 26 ہزار 460 روپے دیے جائیں گے نوٹیفکیشن کے مطابق جنکوز کے گریڈ 19 کے آفیسرز کو ماہانہ 42 ہزار 720 روپے دیے جائیں گے جبکہ جنکوز کے گریڈ 20 کے افسران کو 46 ہزار 992 روپے ماہانہ ملیں گے جنریشن کمپنیوں کے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔