65

کیا ٹیلی گرام کا نیا فیچر”واٹس ایپ“ کا صفایا کردے گا ؟

رواں سال اگست میں اسٹوری کا فیچر سامنے آنے کے بعد اب ٹیلی گرام نے دیگر نئے فیچرز متعارف کرانے کی بھی ٹھان لی ہے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹیلی گرام کی جانب سے نئے فیچرز مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا مقابلہ کرنے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں، جس نے ستمبر میں چینلز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیا تھا اب جب کوئی صارف کسی نئے ٹیلی گرام چینل کا حصہ بنے گا تو ایپ کی جانب سے اس سے ملتے جلتے چینلز تجویز کیے جائیں گے، تاکہ وہ زیادہ بہتر انتخاب کر سکے علاوہ ازیں ٹیلی گرام چینلز کے لیے کاسٹیوم ایموجیز فیچر بھی متعارف کرادیا گیا ہے، چینلز سے ہٹ کر ٹیلی گرام کی جانب سے آڈیو میسجز کے لیے وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر بھی ایپ کا حصہ بنایا گیا ہے واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچرلانے کی تیاری اس سے قبل یہ فیچر ٹیلی گرام کے پریمیئم صارفین کو دستیاب تھا مگر اب یہ ایپ کو مفت استعمال کرنے والے افراد کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں