کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فضا میں آلودگی کی شرح 244 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے بعد آج شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم خشک اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی صبح کے وقت شہر قائد کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے