تفصیلات کے مطابق محافظ ہی عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے، کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی کے قریب گھر میں پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں نے ایک اور بڑی واردات کی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیت گھر سے طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ، پولیس اور رینجرز نفری جائے واردات پر موجود ہے پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کے مطابق ڈاکو پولیس وردیوں میں ملبوس تھے اور ڈاکوؤں کے کچھ ساتھی سادہ لباس تھے، ڈاکو گھروں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ساتھ لے گئے متاثرہ خاندان کا بتایا ہے کہ ایک گھرمیں لوٹ مار کے بعد ڈاکو دوسرے گھر میں گھسے، گھر سے کچھ ہی فاصلے پر پولیس چوکی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل 19 نومبر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات رونما ہوئی تھی جس میں ملزمان 2 کروڑ روپے، 70 سے 80 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھےمتاثرہ شہری عامر بیگ کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں گھر میں داخل ہوئے اور تمام افراد کو یرغمال بنا کر تقریباً دو گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے اس کے اگلے ہی دن اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی میں ملوث ضلع ساؤتھ کے متعدد پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
