46

کیا آپ کا گوگل کروم اپ ڈیٹ نہیں ہوا؟ خطرات جان لیں

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل نے ایک بڑی خامی کو دور کرنے کے لیے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر (گوگل گروم)کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے اسکیا اوپن سورس 2D گرافکس لائبریری میں سیکیورٹی کے اس خطرے کو دریافت کیا گیا تھا اور اس لیے اسے براؤزر کی فوری اپ ڈیٹ کی ضرورت ہے حال ہی میں گوگل کے تھریٹ اینالیسس گروپ (TAG) کے ساتھ کام کرنے والے دو ماہرین نے اس سیکیورٹی خطرے کو دریافت کیا گوگل کی جانب سے سیکیورٹی کے اس خطرے سے متعلق بہت سی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم گوگل کا کہنا تھا کہ CVE-2023-6345 نامی سیکیورٹی بگ صارفین کو خطرے میں ڈال رہا ہے گوگل نے 2023 کے دوران 6 ایسی بڑی سیکیورٹی کمزوریوں کو دریافت کیا جنہیں براؤزر کو اپ ڈیٹ کرکے روکا گیا واٹس ایپ کا پرائیویسی سے متعلق فیچر تمام صارفین کیلیے متعارفگوگل کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ گوگل کروم عام طور پر خود بخود اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے آپ کو اگر اس حوالے سے علم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینو پر کلک کرکے سیٹنگز میں چلے جائیں وہاں جاکر اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو صفحہ کے نیچے بائیں جانب پر نظر آرہا ہوگا اس کے بعد کروم آپ کو آگاہ کردے گا کہ آپ کا براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں تو اپ ڈیٹ ہونا شروع ہو جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں