68

ٹورنٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ برآمد

اس حوالے سے ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ روز ساڑھے تین مہینے کی تفتیش کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 551 کلو گرام کوکین اور 441 کلوگرام نشہ آور کرسٹل پاؤڈر تحویل میں لیا ترجمان پولیس کے مطابق یہ منشیات امریکا سے کینیڈا لائی گئیں۔ پولیس نے ملزمان سے 95 ہزار ڈالر کی کرنسی بھی برآمد کی غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کا تعلق ٹورنٹو، مِسّی ساگا اور ایجکس سے ہے اور ان کی عمریں 20 سے 43 سال کے درمیان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں