58

2024 میں کن کن ممالک میں انتخابات ہوں گے؟

الیکشن کمیشن آئندہ سال 8 فروری کو پاکستان میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر چکا ہے تاہم آئندہ سال خطے کے دیگر ممالک میں بھی الیکشن ہوں گے جمہوریت میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کر کے انہیں حکمران منتخب کرتے ہیں اور ہر ملک کے قانون کے مطابق ایک خاص مدت کے بعد وہاں انتخابات منعقد ہوتے ہیں پاکستان میں رواں سال اگست میں سابقہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد نگراں حکومت قائم کی گئی تاہم الیکشن کمیشن نے 90 روز کی آئینی مدت کے بجائے قدرے تاخیر سے آئندہ سال 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے تاہم صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی 2024 انتخابات کا سال ہوگا۔ پڑوسی ملک بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی آئندہ سال پارلیمانی انتخابات ہوں گے بنگلا دیش میں آئندہ سال کے آغاز میں ہی 7 جنوری کو انتخابات کا اعلان کیا گیا۔ بنگلا دیشی اپوزیشن نے وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے الیکشن کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے ان کے الیکشن سے قبل مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے بھارت میں بھی آئندہ سال الیکشن سال ہے اور لوک سبھا کے انتخابات اپریل اور مئی کے دوران متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں