76

’بولرز وکٹیں نہیں لیں گے تو بابر خاک کپتانی کرے گا‘

گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رن سے شکست دے کر پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے ارمانوں پر بھی پانی پھیر دیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ جب بولرز نئی گیند پر آپ آؤٹ نہیں کریں گے، مہنگے سے مہنگے باؤلر بنتے جائیں گے تو بابر اعظم کیا کپتانی کرے گا؟، اب کرکٹرز کا ایک مجمع لگ جائے گا جس میں سوال پوچھیں گے کہ کرکٹ کیسے ٹھیک کریں ورلڈ کپ میں تیار کھلاڑی جاتے ہیں، تیار ہونے کے لیے نہیں، محمد عامر انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا یہی کام ہے کہ کپتان اور کوچنگ اسٹاف بدل دیں اور پھر سمجھتے ہیں کہ بہت بڑا کام کردیا ہے اور اب سب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی رمیز راجا کا کہنا تھا کہ یہ لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں، جب تک کرکٹ کے ساتھ عشق اور جذبہ نہیں ہے، پاکستان کرکٹ کی ایک انچ ٹھیک نہیں ہوسکتی شاہین شاہ، وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے رمیز راجا نے کہا کہ کرکٹ کا پورا سسٹم ٹھیک ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے کرکٹ بورڈ کو ٹھیک ہونا چاہیے جو عجیب و غریب فیصلے کررہے ہیں واضح رہے کہ ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا تھا، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستان اس ناممکن کو ممکن نہیں کرسکا اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا اور پانچویں پوزیشن کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں