کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ 400 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے اس طرح دس گرام سونا 343 روپے سستا ہو کر 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے کا ہو گیا ہے دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2003 ڈالر کا ہو گیا۔