71

ایڈن گارڈنز میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ جاری ہے جس کے ٹکٹس حاصل کرنے کیلیے شائقین کو مشکلات کا سامنا رہا

میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایک رہائشی نے اس متعلق پولیس سے رجوع کیا اور بتایا کہ بی سی سی آئی، سی اے بی (کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) اور ٹکٹنگ پارٹنر BookMyShow نے بلیک مارکیٹ میں فروخت کیلیے ٹکٹ جمع کیے معاملے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کو نوٹس جاری کیا اور اس متعلق وضاحت طلب کی ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ بی سی سی آئی صدر کو بھیجے گئے نوٹس میں ٹکٹس کی فروخت سے متعلق دستاویزات اور معلومات ذاتی طور پر یا حکام کے ذریعے منگل کو تفتیشی افسر کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی اس سے قبل کولکتہ پولیس نے 19 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے میچ کے 108 ٹکٹس برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف 7 مقدمات درج کیے گئے ورلڈ کپ 2023 کیلیے ٹکٹوں کی بکنگ کے عمل کو پورے بھارت میں شائقین نے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں