انگلش کپتان جوز بٹلر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں تھوڑی مشکل لگ رہی ہے، جبکہ انگلینڈکی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کاہی فیصلہ کرتے، انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم میں مارش اورمیکسویل کی جگہ گرین اور اسٹوئنس کو شامل کیا گیا ہے دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ کپ کا اہم میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جہاں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے کیخلاف بیٹنگ جاری ہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ میں اہم مقابلہ آج بنگلورو میں کے چنا سوامی اسٹیڈیم کھیلا جارہا ہے، جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا اور کانوے نے میچ کا شاندار آغاز کیا تاہم 68 رنز پر حسن علی نے اپنا پہلا شکار کیا، کانوے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان کین ولیمسن آئے اور پاکستانی شاہینز کی بولز پر رنز کے ڈھیر لگا دیے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اپنی انجری کے بعد پاکستان کے خلاف شاندار کم بیک کیا، تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 95 رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ261 رنز پر گری، راچن رویندرا 108 رنز بنا کر آو?ٹ ہوگئے، انہیں وسیم جونیئر نے کیچ آؤٹ کیا نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئیقومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، قومی ٹیم میں اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
