65

المرصاد نامی سوشل میڈیا ہینڈل کے پیچھے ہندوستان اور افغانستان کا ہاتھ ہونے کا انکشاف

پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے، انکشاف ہوا ہے کہ المرصاد نامی سوشل میڈیا ہینڈل کے پیچھے ہندوستان اور افغانستان کا ہاتھ ہے تفصیلات کے مطابق ہندوستان اور افغانستان نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے، افغانستان کے ایما پر المرصاد کے نام سے ایک سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے المرصاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پھیلانا ہے، اس سوشل میڈیا ہینڈل کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی را مالی تعاون فراہم کرتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت المرصاد کو 20 لاکھ افغانی روپے کا بجٹ مسلسل فراہم کرتی آ رہی ہے المرصاد اردو، پشتو، عربی اور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں مواد نشر کرتا ہے، اس کا حالیہ مشن پاکستان کے غیر قانونی افغانوں کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ہمدردیاں بٹورنا ہے ذرائع کے مطابق افغانستان پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کے لیے خود ساختہ منفی مواد تخلیق کرتا ہے اور المرصاد کے ذریعے پھیلاتا ہے، المرصاد اپنے جھوٹ پر مبنی مواد کو شہرت دلوانے کے لیے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کا سہارا بھی لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں