نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور ان سے ملاقات کے لیے جاتی امرا گئے لیکن انہیں ملنے کی اجازت نہ ملی ADN نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور ان سے ملاقات کے لیے جاتی امرا پہنچے لیکن انہیں ملنے کی اجازت نہ ملی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے جیل میں بہت کڑا وقت گزارا اب وہی ملک کو مشکلات سے نکالیں گے نواز شریف کی 4 سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی، خاندان نے استقبال کیا اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکلات کی گرداب میں پھنسا ہوا ہے جس سے نکلنے کے لیے الیکشن کا انعقاد ضروری ہے اور الیکشن ہونے چاہئیں۔