82

ایف بی آر کی نئی حکمت عملی ، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ریٹیلرز اور ریئل اسٹیٹ ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق ٹیکس چوروں کیخلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ریٹیلرز اور ریئل اسٹیٹ ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا ایف بی آر نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ریٹیلرز انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں غلطیوں سے اجتناب کریں، ریٹیلرز کے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے گوشواروں کا آڈٹ کیا جائے گا ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ریٹیلرز کے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے آڈٹ کا فیصلہ متعلقہ آر ٹی او میں کیا جائے گا زرائع نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں ٹیکس چوری کےخلاف بھی حکمت عملی بنا لی گئی،رئیل اسٹیٹ کے ٹیکس دہندگان کے آڈٹ بھی کیے جائیں گے اور ٹیکس دہندگان کے گوشواروں کےآڈٹ متعلقہ آر ٹی او کریں گے ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس آڈٹ کےلیےقرعہ اندازی نہیں کی جائے گی، قرعہ اندازی کےبجائےمتعلقہ آر ٹی اوز صوابدیدی اختیارات کے تحت چناؤ کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں