چینی کی فی کلو قیمت 6 روپے کم ہوگئی

لاہور : کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کمی ہوگئیADN نیوز کے مطابق تھوک مارکیٹ میں چینی 162 روپے فی کلو ہوگئی، پرچوں کی سطح پر چینی 175 سے 180 روپے فی کلو فرخت ہورہی ہے شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے، چینی مہنگی خریدی ہوئی ہے فوری طور پر سستی نہیں کرسکتے واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی ڈویژن میں چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی تھی یہ پڑھیں: چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بڑے کارروائی ، ہزاروں من چینی برآمد انتظامیہ کی جانب سے کئی گوداموں پر چھاپوں کے دوران ذخیرہ اندوز گرفتار کرکے گودام سیل کردیئے اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے تھا اے سی سٹی نے راولپنڈی کے دو گوداموں پر چھاپے مار کر ہزاروں من ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کرکے گودام سیل کئے تھے تلہ گنگ میں عبدالوحید نامی شخص کے گودام سے ایک لاکھ چوہترہزارپانچ سوپچاس کلو اور رحمان علی کے گودام سے پچاس ہزار کلو گرام چینی برآمد کرلی گئی تھی صادق آباد لاوہ تلہ گنگ گودام سے پچیس ہزار کلو اورعرفان گودام سے پندرہ ہزار کلو ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کی گئی تھی۔