91

وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے وکیل جبران ناصر اور انکی اہلیہ منشاء پاشا کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وکیل جبران ناصر اور انکی اہلیہ منشاء پاشا کو ائیر پورٹ سے آف لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے جبران ناصر اور انکی اہلیہ منشا پاشا کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا درخواستوں پر فیصلہ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سنایا جبران ناصر ایڈووکیٹ اور ان کی اہلیہ نے نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جبران ناصر ایڈووکیٹ کے مطابق 27 جون 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے ،امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر واپس بھیج دیا گیا اور ڈیوٹی پر موجود افسر خان نے بتایا کہ ہدایت ہے کہ آپ کو نہیں جانے دینا، سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یکم جون 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغواء کیا، اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا جو اے کلاس کردیا گیا، ملک سے باہر جانے سے روکنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں