65

پولیس نے سابق رکن اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی

کراچی: پولیس نے سابق رکن اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی تفصیلات کے مطابق ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے سابق رکن اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی، راجہ اظہر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا ضلع شرقی پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر پر 9 مئی کو شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی کروانے کا الزام ہے، ان پر مختلف تھانوں میں رینجرز چوکی نذر آتش کرنے، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں واضح رہے کہ راجہ اظہر کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے کراچی کے علاقے صدر سے حراست میں لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں