73

عام انتخابات، الیکشن کمیشن آج سے باضابطہ حلقہ بندیوں کا آغاز کرے گا

عام انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں پر آج سے باقاعدہ کام کا آغاز ہو گا الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی حلقہ بندیاں 14 دسمبر کو مکمل ہوں گی ADN نیوز کے مطابق عام انتخابات منظور شدہ مردم شماری کے مطابق ہونے والی نئی حلقہ بندیوں پر کرائے جانے کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن آج سے باضابطہ طور پر نئی حلقہ بندیوں کا آغاز کرے گا جب کہ حتمی حلقہ بندیوں کا عمل 14 دسمبر تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا پہلے مرحلے کے تحت آج سے حلقہ بندیوں کی کمیٹیاں تشکیل ہوں گی اور جو وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبوں میں قائم کی جائیں گی۔ یہ کمیٹیاں صوبائی حکومتوں سے ضلعی نقشہ جات، آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کریں گی۔عام انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں پر آج سے باقاعدہ کام کا آغاز ہو گا الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی حلقہ بندیاں 14 دسمبر کو مکمل ہوں گی اے آر وائی نیوز کے مطابق عام انتخابات منظور شدہ مردم شماری کے مطابق ہونے والی نئی حلقہ بندیوں پر کرائے جانے کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن آج سے باضابطہ طور پر نئی حلقہ بندیوں کا آغاز کرے گا جب کہ حتمی حلقہ بندیوں کا عمل 14 دسمبر تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا پہلے مرحلے کے تحت آج سے حلقہ بندیوں کی کمیٹیاں تشکیل ہوں گی اور جو وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبوں میں قائم کی جائیں گی۔ یہ کمیٹیاں صوبائی حکومتوں سے ضلعی نقشہ جات، آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کریں گی دوسرے مرحلے میں کمیٹیاں 31 اگست تک ضلعی سطح پر مردم شماری رپورٹ سمیت دیگر معلومات جمع کریں گی تیسرے مرحلے میں حلقہ بندیوں کی کمیٹیوں کی 4 روزہ ٹریننگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے آبادی کے کوٹے کا تعین کرکے کمیٹیوں کو آگاہ کیا جائے گا 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی جس کے بعد 9 اکتوبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفیصلات شائع کی جائیں گی ان پر اعتراضات یا تجاویز 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی اور الیکشن کمیشن 10 اکتوبر سے 9 دسمبر تک ان اعتراضات پر سماعت کرے گا الیکشن کمیشن کے مطابق 14 دسمبر کو حلقہ بندیاں حتمی طور پر مکمل ہو جائیں گی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ عام انتخابات مقررہ آئینی مدت 90 روز کے دوران نہیں ہو سکتے انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن کے اس اعلان پر پی ٹی آئی، پی پی پی، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے ردعمل دیتے ہوئے مقررہ مدت میں عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں