پیٹرولیم مصنوعات کے بعد نگراں حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی واپس لینے سے 20 کلو آٹا 1544 روپے مہنگا ہوگیا یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلیے آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ آٹے کی قیمت ملک میں آٹے کی اوسط قیمت سے بھی زیادہ ہوگئی اسٹورز پر عام صارفین کیلیے آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی جس کے مطابق اب 20 کلو آٹا 2840 روپے کا ملے گا۔ 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2824.73 روپے ہے صارفین کیلیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1420 روپے مقرر کر دی گئی جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صارفین کیلیے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے ہے اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کے ساتھ 20 کلو آٹا 1296 روپے کا تھا۔ گزشتہ ہفتے بی آئی ایس پی کے سوا باقی صارفین کیلیے سبسڈی ختم کی گئی۔