280

24گھنٹے مہمان داری کرنے والی خاتون نے برکتیں سمیٹ لیں

ایک کہاوت ہے کہ آنے والا مہمان اپنا رزق ساتھ لے کر آتا ہے، جبکہ دین اسلام میں کسی کو کھانا کھلانے کی بہت زیادہ فضیلت ہے اور خاص طور پر جب آپ کے گھر کوئی مہمان آجائے، تو کوشش یہی ہونی چاہئے وہ بھوکا گھر سے نہ جائے ایک شعر ہے کہ اللہ مرے گھر کی برکت نہ چلی جائےدو دن سے مرے گھر میں مہمان نہیں ہے سعودی عرب میں ایک خاتون نے اس شعر کی اہمیت کو سمجھ کر مہمان داری کی مثال قائم کردی، سعودی عرب میں قصیم ریجن کے علاقے بریدہ کے ’الخضرا‘ا محلے میں ایک گھر ایسا ہے جہاں 24 گھنٹے مہمانوں کی خدمت کی جاتی ہے، جبکہ ان امور کو چلانے والی ایک معمر سعودی خاتون“ام صالح”ہے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ام صالح نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے بستی ’الخضرا‘ میں رہائش پذیر ہیں، بچپن سے اب تک کوئی دن ایسا نہیں گزرا جس میں مہمان نہ آئے ہوں معمر خاتون نے کہا کہ میں 60برس کی ہوچکی ہوں، اس عرصے میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا جس میں مہمان گھر پر نہ آئے ہوں، انہوں نے بتایا کہ ’اہل خانہ ہرروز صلاح و مشورہ کر کے کھانوں کے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں کہ آج کیا بنانا ہے خاتون کا کہنا تھا کہ زمانہ بدل چکا ہے، ہر کوئی اپنی زندگی میں گم ہوچکا ہے، کسی کو اپنے پڑوسی کی کوئی فکر نہیں، انہوں نے اپنے محلے کو اپنا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”الخضرا‘ کی اپنی شان ہے جو بھی یہاں ایک مرتبہ آتا ہے وہ یہاں کا پانی پینے دوبارہ ضرور آتا ہے خاتون نے بتایا کہ ’انہوں نے 35 برس کے دوران اپنے مہمان خانے کا دروازہ بند نہیں کیا۔ صبح کے ناشتے سے عشائیے تک مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ یہ برکتیں اسی باعث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں