92

بھارتی شکست پر غمزدہ عرفان پٹھان کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا بھارتی ٹیم کی شکست پر عرفان پٹھان نے اپنے ایکس پیغام (ٹویٹ) میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد دی اور لکھا کہ بھارت کو اس شکست پر غور کرنا چاہئے کیونکہ نچلے رینک والی ٹیم سے ہارنا واقعی تشویشناک ہے
اس موقع پر پاکستانی کرکٹ شائقین نے بھی بھارتی ٹیم کی پرفارمنس پر کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی عرفان پٹھان کو ماضی میں ان کا پاکستان کو دیا گیا ایک طعنہ ’کیسا رہا سنڈے یاد دلا دیا جس کے بعد میمز کا ایک طوفان اُمڈ آیا عرفان پٹھان جو پہلے ہی غصے سے بھرے بیٹھے تھے ان سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے اس ٹرولنگ کے جواب میں ایک اور طنزیہ ٹوئٹ کر ڈالا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جس کے بعد ٹرولنگ میں مزید شدت آگئی اور صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا ایک صارف نے عرفان پٹھان کو یہ مشورہ بھی دیا کہ آپ ایک پٹیشن فائل کریں کہ بھارت کے میچز سنڈے کو نہ رکھے جائیں۔ دوسرے نے کہا کہ اتوار کسی کے اعصاب پر سوار ہو رہا ہے بھئی، آج تو پیر ہے ایک اور صارف نے طنز کا تیر چلاتے ہوئے لکھا کہ ’نو ایشو لے لو ٹشو‘ بائی دا وے سنڈے کیسا رہا پڑوسیوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں