بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اور اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ وینگ بن ون نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں گی انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گا، اور پاکستان میں چینی اہلکاروں اور منصوبوں اور تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہری، ادارے اور کمپنیاں محتاط رہیں
95