96

مکہ میں اسلامی کانفرنس میں 85 ممالک کے عالم دین اور مفتیان کرام شریک

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں 2 روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا، 85 ممالک سے تعلق رکھنے والے اسلامی اسکالرز کانفرنس میں شریک ہیں میڈیا کے مطابق مکہ میں اسلامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے،85 ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 عالم دین، مفتیان کرام اور اسلامی اسکالرز شریک ہیں، کانفرنس کا مقصد انتہا پسندی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اسلامی اتحاد کو فروغ دینا ہے وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے کانفرنس کے شرکا کا خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس مشاورت کے عظیم تصور کی آئینہ دار ہے، سعودی عرب انصاف، اعتدال پسندی اور اسلام کے شفاف پیغام کاعلمبردار ہے عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ کانفرنس اعتدال پسندی کو فروغ دینے کے لیے مملکت کی کوششوں کا تسلسل ہے، اعتدال پسندی حقیقی اسلام کا ایک بنیادی اصول ہے او آئی سی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فکری چیلنجوں اور سیاسی تبدیلیوں کا ماحول ہے، اسلامی اتحاد کے تصور کو اجاگر کیا جائے حسین ابراہیم طہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ جارحانہ رجحانات کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں