84

گلوسٹر شائر : برطانیہ میں مصروف شاہراہ پر طیارے کی خطرناک لینڈنگ

 برطانیہ کی ایک مرکزی شاہراہ پر ایک حیران کن منظر دیکھنے میں آیا۔ ایک چھوٹے طیارے کو ٹریفک سے بھری سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی خوش قسمتی سے اور حیران کن طور پر طیارے کا عملہ ہلاک ہونے سے بال بال بچ گیا اور ہائی وے پر چلنے والی گاڑیاں بھی بڑی تباہی سے محفوظ رہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا، جب ایک طیارے کو مصروف دو رویہ سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ اطلاع ملتے ہی ایمبولینس، ریسکیو کی گاڑی اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی کے بعد لینڈنگ کا عمل بحفاظت ہوا اور اس میں کوئی زخمی ہوا نہ ہی کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان ہوا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہمیں یہ اطلاع ملنے کے بعد شام 6 بجے سے کچھ دیر پہلے بلایا گیا کہ ایک کم وزنی چھوٹا طیارہ گولنڈ ویلی پر اترا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں