80

ہوائی : امریکی جزیرے میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 67 ہو گئی

امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوی میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، مرنے والوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی امریکی میڈیا کے مطابق ہوائی کے جزیرے ماوی میں جنگل کی تباہ کن آگ سے مرنے والوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے، حکام کا خیال ہے کہ یہ ریاست کی تاریخ کی سب سے مہلک آفت ہے جمعہ کی صبح ہوائی کے گورنر جوش گرین نے کہا کہ تقریباً 1,000 افراد کی تلاش اور بازیابی کی کوششیں جاری ہیں جن کا ابھی تک کوئی پتا نہیں ہے اب تک آگ سے سیکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو چکی ہیں، جزیرے کا تاریخی سیاحتی مرکز لہینہ بھی 80 فی صد تک جل گیا ہے، جہاں آگ سے ہونے والی تباہی بدستور جاری ہے اور 1,700 سے زیادہ عمارتیں اور اربوں ڈالر کی املاک تباہ ہو گئی ہیں رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اب تک صرف عمارتوں کے باہر لوگوں کی تلاش کا کام ممکن ہو سکا ہے، اور عمارتوں کے اندرونی حصوں کی تلاش کے لیے امدادی ٹیموں کا انتظار ہے، جن میں مردہ افراد کی تلاش کرنے والے کتے بھی شامل ہیں بتایا جا رہاہے کہ شاید بجلی اور سیل فون سروس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو بروقت خطرے سے آگاہی کے پیغامات موصول نہ ہوئے ہوں، جس کی وجہ سے وہ بے خبر رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں