99

سرچ انجن گوگل کا غیر فعال جی میل اکاؤنٹس سے متعلق بڑا فیصلہ

کیلیفورنیا: سرچ انجن گوگل کی جانب سے یکم دسمبر کے بعد سے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو یکم دسمبر کے بعد بالترتیب بند کر دیا جائے گاوہ صارفین جنھوں نے متعدد جی میل اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں اور انھیں استعمال میں نہیں لایا جا رہا، انھیں بند کرنے سے پہلے وارننگ ای میل بھیجی جائے گی گوگل کا کہنا ہے کہ غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ہیکنگ، فشنگ یا اسپم کی زد میں آ جاتے ہیں کیوں کہ انھیں نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے محفوظ رہنے کے لیے کیا جا رہا ہے ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اکاؤنٹس اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے جو یوٹیوب چینل یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے جڑے ہوئے ہوں گے واضح رہے کہ جو لوگ جی میل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں انھیں 2 سال میں ایک بار لازمی اپنے اکاؤنٹ پر کچھ نہ کچھ کرنا ہوتا ہے، مثلاً کسی ای میل کو ڈھونڈنا، ای میل کو پڑھنا وغیرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں