100

بھارت میں ایک کالج میں ڈانس پارٹی کے دوران 17 سالہ طالبہ ہلاک

بھارت میں ایک کالج میں پارٹی کے دروان اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کی 17 سالہ طالبہ گرکر ہلاک ہوگئی بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کے شہر تلنگانہ میں اس وقت پیش آیا ہے جب انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کی طالبہ ڈانس کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر گئی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ طالبہ دیپتی اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے اچانک چکرا کر گر پڑی جس کے بعد اسے قریبی اسپتال پہنچایا گیا لیکن حالت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بڑے اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا
رپورٹ کے مطابق دوسرے اسپتال منتقلی کے دروان ہی دیپتی کی موت ہوگئی، اہلخانہ کا بتانا ہے کہ ان کی بیٹی کچھ دنوں سے بیمار تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں