عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر 600 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی شخصیت بن گئے کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 600 ملین ہوچکی ہے جو انسٹا گرام کے مجموعی صارفین کا 85 فیصد بنتی ہے جب کہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ورلڈ کپ کے فاتح کپتان لیونل میسی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 482 ہے رونالڈو انسٹا گرام پر ایک تشہیری پوسٹ کے 18 لاکھ پاؤنڈ وصول کرتے ہیں جو پاکستانی کرنسی میں 78 کروڑ روپے سے بھی زائد بنتے ہیں رونالڈو کو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے وہ گول کرنے کی ڈبل سنچری کر چکے ہیں
کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کے درمیان ڈھائی سال کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کیا تھا