108

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تفصیلات کے مطابق حکومت کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی
10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 310 روپے کا ہوگیا، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 662 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے دوسری جانب بی آئی ایس پی کارڈ کے حامل افراد کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے فی کلو چینی 102 روپے دستیاب ہوگی جبکہ عام صارفین کیلئے چنے کی دال 415، مونگ کی دال 315 فی کلو دستیاب ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں