84

ڈاکو راج 7ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 80 سے زائد شہری قتل کراچی میں

کراچی: شہر قائد میں رواں سال کے 7 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 80 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا گیا جبکہ 16 ہزارسے زائد شہری موبائل فون سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری لیٹروں کے رحم وکرم پر ہے، رواں سال کے 7 ماہ کراچی میں ہونیوالے جرائم کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے جس میں بتایا کہ رواں سال اب تک 52 ہزارسے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، یکم جنوری سے 31 جولائی تک 16 ہزار 207 موبائل فون چھینے گئے رپورٹ میں کہا گیا کہ 7ماہ میں 33 ہزار 798 موٹرسائیکلیں اور ایک ہزار296کاریں چوری یا چھینی گئیں جبکہ اسی عرصے میں 80 سے زائد شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر 359 کے قریب شہری مختلف واقعات میں قتل ہوئے جبکہ سیکڑوں شہری ڈکیتی مزاحمت کےدوران زخمی ہوکراسپتال پہنچ گئے
صرف جولائی میں ڈکیتی،، رہزنی اوردیگروارداتوں میں مزاحمت کے دوران اسٹریٹ کرمنلز نے انسٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اُتارا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں