87

لاہور : ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرم میں مطلوب اشتہاری ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرم میں مطلوب اشتہاری ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کر لیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا ترجمان کا بتانا ہے کہ اشتہاری عنایت اللہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف رحیم یار خان میں مقدمہ درج ہے ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں