110

سوشل میڈیا پر ویڈیو موذن کا مسجد میں دوران تلاوت انتقال

دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ حالت ایمان میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوں فلسطین میں ایک مسجد کے موذن کو قابل رشک موت آئی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو فلسطین کی ایک مسجد کی ہے جس میں موذن مسجد نماز فجر کا وقت شروع ہونے کے بعد مسجد میں آتے ہیں اور نمازیوں کی سہولت کے انتظامات میں لگے جاتے ہیں موذن مسجد کے کھڑی دروازے اور پنکھے کھولتے ہیں تاکہ آنے والے نمازیوں کو پُر سکون اور ٹھنڈا ماحول مل سکے۔ کرسیوں پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کے لیے ترتیب سے کرسیاں رکھتے ہیں اس کے اذان دیتے ہیں اذان دینے کے بعد موذن مسجد ایک کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت شروع کر دیتے ہیں۔ یہ تمام منظر مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئے 39 سیکنڈ کی اس روح پرور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامات مکمل کرنے کے بعد پہلے وہ کرسی پر فجر کی سنتوں کی ادائیگی کرتے ہیں اس کے بعد تلاوت قرآن پاک شروع کر دیتے ہیں کہ اچانک دوران تلاوت اچانک ان کی گردن ایک طرف ڈھلک جاتی ہے اور ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر جاتی ہے ایمان کو تازگی اور توانائی بخشنے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں