101

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے ریلیف نہ مل سکا مشکلات بڑھ گئیں

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی دھاندلی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف وسکونسن کی عدالت میں انتخابی دھاندلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا مذکورہ مقدمے میں مشی گن کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ سمیت 16 ریپبلکنز پر الزامات عائد کیے ہیں جن میں سے ایک الزام یہ بھی ہے کہ صدر بائیڈن کی جیت کو بدلنے کیلیے جعلسازی کی گئی تھی واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر 6 جنوری حملے سمیت دیگر مقدمات میں بھی فرد جرم عائد ہو چکی ہے جب کہ وہ آئندہ سال ہونے والے امریکی صدر کے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کے لیے وہ ری پبلیکنز کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں