114

مصر کی اہلیہ عورت نہیں مرد ہے شہری پر شادی کے بعد انکشاف

قاہرہ: مصر میں ایک شخص نے دہائی دی ہے کہ اس کے ساتھ شادی کے نام پر بڑا فراڈ ہوا ہے، شادی کے بعد اسے پتا چلا کہ اس کی بیوی عورت نہیں مرد ہے العربیہ نیٹ کے مطابق مصر کی شمالی کمشنری البحیرہ میں ایک مصری شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی اہلیہ عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے، شہری نے بتایا کہ دو سال قبل ان کی منگنی ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد اس بات کا پتا چلا
مصری ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر یہ موضوع ان دنوں زیر بحث ہے، شوہر کا دعویٰ ہے کہ اہلیہ مرد ہے، تاہم بیوی کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ شوہر اسے بدنام کرنے اور رقم ہتھیانے کے لیے یہ ڈھونگ رچا رہا ہے مصری شہری نے میڈیا کو بتایا کہ جب اس نے سسرال والوں کو بتایا کہ اس کی بیوی میں مردانہ و زنانہ دونوں خصوصیات ہیں، تو انھوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں اور آپریشن سے مسئلہ حل ہو جائے گا، لیکن جب مسئلہ حل نہیں ہوا اور سسرال والوں نے علیحدگی سے بھی انکار کر دیا، شہر نے کہا ’’جب صلح کاروں نے میرے حق میں فیصلہ دیا تو سسرال والوں نے کہا جہیز دلہن کے پاس رہے گا، اور خاموشی سے علیحدگی اختیار کی جا سکتی ہے شہری کا دعویٰ تھا کہ اس کی اہلیہ 9 برس کی عمر تک لڑکے کے طور پر زندگی گزارتی رہی، چوں کہ زنانہ خصوصیات مردانہ خصوصیات کے مقابلے میں زیادہ تھیں، اس لیے گھر والوں نے صرف نام تبدیل کیا دوسری طرف خاتون نے کہا کہ بچپن میں آپریشن سے پیدائشی خرابی کی اصلاح ہو گئی تھی، اب وہ مکمل طور پر ایک عورت ہے اور طبی معائنے کے لیے تیار ہیں، خاتون کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ وہ اپنے شوہر سے ’امید‘ سے بھی تھی تاہم تشدد کے باعث حمل ضائع ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں