69

سیلاب میں پھنسے 11 ہزار سے زائد افراد کی جان بچائی گئی، پی ڈی ایم اے

لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ حالیہ مون سون کے دوران پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 275 میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں، پنجاب میں 295 ریلیف کیمپس لگائے گئے، متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کی گئیں ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق ڈی جی خان میں 1923، قصور میں 7039، مظفرگڑھ میں 2124، اوکاڑہ میں 4259، وہاڑی میں 100، نارووال میں 523 اور ننکانہ میں 454 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ترجمان نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں سیلاب میں پھنسے 11 ہزار سے زائد افراد کی جان بچائی گئی، مون سون سیزن میں 60 ہزار افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی گئی، ضلع چنیوٹ میں 40 کے قریب خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں ترجمان کا کہنا تھا کہ بہاولنگر، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں 2 ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا گیا، اوکاڑہ اور پاکپتن میں 2 جاں بحق، سیالکوٹ میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں