93

پیر کو مشرقی امریکا کی مشرقی ریاستوں میں موسم نے تباہی مچا دی

نیویارک: طوفانی ہواؤں، بارش اور ژالہ باری نے امریکا کی مشرقی ریاستوں میں تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے
تفصیلات کے مطابق پیر کو مشرقی امریکا میں ایک طاقت ور طوفان نے تباہی مچا دی ہے، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے، ایک آسمانی بجلی گرنے سے اور دوسرا درخت گرنے کی وجہ سے تند و تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا، سینکڑوں درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے، نیویارک سے الاباما تک 11 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی مشرقی امریکی ریاستوں میں خراب موسم کے پیشِ نظر ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، طوفانی ہوائیں چوبیس گھنٹوں سے بھی زیادہ وقت تک چلتی رہیں، اور بجلی منگل کی رات تک منقطع رہی، جب کہ 5 کروڑ افراد طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلیوں کی زد پر آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں